حکایات سعدی

حقیقی شجاعت ایک دانا شخص بازار سے گزر رہا تھا۔ ایک سر پھرے مست نے راستہ روک کر اس کا گریباں پکڑ لیا اور اس کو مکے رسید کئے۔ دانا شخص نے یہ تشدد نہایت صبر سے برداشت کیا۔ اس مست کو نہ گالی دی نہ اس کے مکوں کا جواب مکوں سے دیا۔ تماشا دیکھتے لوگوں میں سے ایک ایک نے دانا شخص سے کہا۔ ’’بڑے بزدل ہو۔ مٹی کا مادھو بنے مار کھا رہے ہو۔ کیا تمہارے ہاتھ نہیں؟‘‘ اس کے جواب میں دانا شخص نے بڑے سکون سے کہا۔ ’’بھائی یہ تو سر پھرا ہے میں سر پھرا نہیں ہوں۔ اور پھر یہ بھی ہے کہ ظلم کرنے کے مقابلے میں ظلم سہنا سچی شجاعت ہے۔ شجاع ظلم کرتا نہیں ظلم سہتا ہے۔‘‘ نیکی کا صلہ ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ قیامت آگئی ہے۔ مخلوق خدا ایک بہت بڑے میدان میں جمع ہے۔ ہر شخص پریشان نظر آ رہا ہے سورج کی تپش سے زمین تانبے کی طرح تپ رہی ہے۔ اس دھوپ کی شدت سے سروں میں بھیجے کھول رہے ہیں۔ دور دور تک سایہ نظرنہیں آتا البتہ اس میدان میں ایک شخص ایسا ہے جو سائے میں نہایت اطمینان کے ساتھ بیٹھا ہے۔ خواب دیکھنے والا اس خوش قسمت شخص کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ اے اچھے نصیب والے شخص یہ تو بتا کہ تجھے یہ کس نیکی کا انعام ملا ہے کہ جس وقت ہر کوئی پریشا ن حال ہے تو نہایت آرام و اطمینان کی حالت میں ہے؟ اس نے جواب دیا کہ بات یہ ہے کہ میں نے اپنے گھر کے باہر انگور کی بیل لگا رکھی تھی۔ ایک دن ایسا ہوا کہ ایک بوڑھا آ دمی وہاں آ یا اور انگور کی بیل کے سائے میں اس نے آ رام کیا۔ میں سمجھتا ہوں یہ اس کی دعا کا نتیجہ ہے کہ میں ایسے آرام میں ہوں۔ چغل خوری کی مذمت ایک ضرورت مند ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا اور امداد چاہی۔ اتفاق سے بزرگ کے پاس اس وقت کچھ نہ تھا۔ امداد نہ کر سکنے کی معذرت چاہی۔ لیکن غرض مند نے یہ سمجھا اسے ٹرخا دیا گیا ہے۔ بزرگ کے گھر سے باہر آتے ہی اسے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ جی بھر کے جلی کٹی سنائیں۔ اتفاق سے بزرگ کا ایک مرید ادھر سے گزرا۔ اپنے مرشد کی شان میں گستاخانہ باتیں سنیں تو سیدھا مرشد کے پاس پہنچا اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔ بزرگ نے فرمایا۔ ’’میرے بارے میں وہ جو کچھ کہہ رہا تھا میں اس سے آگاہ نہ تھا لیکن تونے مجھے آگاہ کر دیا۔ جو اس کی زبان سے نہ سنا تیری زبان سے سن رہا ہوں۔ اصل تکلیف تو تونے پہنچائی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی ہے کہ وہ جو میری برائیاں بیان کر رہا ہے ان کی تعداد ان برائیوں سے کم ہے جو واقعی مجھ میں ہیں، اور یوں وہ ایک طرح سے میرا محسن ہے کہ میری برائیاں کم کر رہا ہے۔ اگر قیامت کے دن اللہ پاک نے اس کی گواہی قبول فرمائی تو شاید جہنم میں نہ جائوں۔‘‘ حضرت سعدیؒ شیرازی نے اس حکایت میں چغل خوری کی مذمت کی ہے کہ یہ بہت سی برائیوں کی ماں ہے۔ اس سے بہت سی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ اس بری عادت سے بچنا چاہیے۔

انٹرنیٹ پر ماں کے دودھ کی خرید و فروخت؟                                   انٹرنیٹ پر کتابوں اور جوتوں سے لے کر ریفریجریٹرز تک تقریباﹰ سبھی کچھ خریدا جا سکتا تھا لیکن اب وہاں ماں کا دودھ بھی دستیاب ہے۔ کیا یہ دودھ نہ پلا سکنے والی ماؤں کے لیے حقیقی متبادل، بچوں کے لیے خطرہ یا پھر کار خیر   ہے    

جرمنی میں ماں کے دودھ کی خرید و فروخت کی بنیاد تانیا میولر کی طرف سے رکھی گئی اور اس سال جنوری سے ان کی انٹرنیٹ ویب سائٹ پر ماں کے دودھ کی خرید و فروخت جاری ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’’میرے پاس دودھ زیادہ ہوتا تھا اور میں اضافی دودھ پھینک دیتی تھی۔ لیکن یہ اصل میں بہت ہی سادہ خیال تھا کہ ایک ماں کا دودھ دوسری ماں کو دے دیا جائے۔ ایسا ہوتا ہے کہ ایک کے پاس اضافی دودھ ہوتا ہے اور دوسری ماں کے پاس بچے کی ضرورت سے کم۔‘‘ تانیا میولر کا یہ موقف اپنی جگہ لیکن ماں کے دودھ کی آئن لائن خرید و فروخت پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
ماں کے دودھ کی خرید و فروخت
جرمنی کے برعکس امریکا میں گزشتہ دس برسوں سے ماں کے دودھ کی خریدو فروخت یا تبادلہ جاری ہے۔ ماں کے دودھ سے متعلق انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے قیام کی وجہ کئی دیگر وجوہات بھی بتائی جاتی ہیں، کئی خواتین کے پاس قدرتی طور پر کم دودھ ہوتا ہے اور کئی خواتین کے آپریشن ہو چکے ہوتے ہیں۔ تانیا میولر کہتی ہیں کہ وہ اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں طرح کی ماؤں، دودھ تلاش اور فراہم کرنے والیوں کا آپس میں رابطہ کروانا چاہتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ویب سائٹ پر ہر ماں کے لیے پانچ ہدایات دی گئی ہیں، جو ہر کسی کو پڑھنی چاہییں۔ پہلی ہدایت یہ ہے کہ اپنے مضافات میں کوئی ایسی خاتون تلاش کی جائے، جو دودھ عطیہ کرنا یا بیچنا چاہتی ہو۔ قریب ہی رہنے والی خاتون سے براہ راست ملاقات بھی کی جا سکتی ہے تاکہ اعتماد میں اضافہ ہو۔
تانیا میولر اپنی ویب سائٹ پر دودھ خریدنے یا بیچنے سے متعلق اشتہار کے لیے پانچ یورو (تقریباﹰ 650 پاکستانی روپے) وصول کرتی ہے جبکہ دودھ سے متعلق قواعد و ضوابط اور قیمت وغیرہ دونوں مائیں یا دونوں پارٹیاں خود طے کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ براہ راست خود بھی ڈیلیور کیا جا سکتا ہے یا پھر فریز کیا ہوا دودھ ڈاک کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔ ڈاک کے ذریعے ماں کے دودھ کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ کولڈ چین کو برقرار رکھا جائے لیکن کیا یہ سب کچھ انتہائی آسان ہے؟
دودھ کے معیار پر تنقید
تاہم انٹرنیٹ سے ماں کی دودھ کی خریدو فروخت پر شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ سب سے سخت تنقید جرمنی میں ’ماؤں کے دودھ سے متعلق نیشنل کمیشن‘، خطرات کی تشخیص کے وفاقی جرمن ادارے( بی ایف آر) اور بچوں کی غذا سے متعلق جرمن سوسائٹی(ڈی جی کے جی) کی طرف سے کی گئی ہے۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ بغیر تجزیے اور کوالٹی کنٹرول کے کسی دوسری ماں کے دودھ کا استعمال خطرے سے خالی نہیں، ’’ماہرین اور ڈاکٹروں کے مطابق ڈونر ماؤں کے دودھ کے ذریعے بیکٹیریا، جراثیم یا وائرس کی ممکنہ ٹرانسمیشن کا خطرہ ہے۔‘‘
تاہم جرمنی میں ’مدر مِلک بینک‘ بھی قائم ہیں اور یہ مختلف ہسپتالوں سے منسلک ہیں۔ پوٹسڈام میں بیرگمان کلینک کے سربراہ ڈاکٹر مشائیل راڈکے ’مدر مِلک بینکوں‘ میں رکھے گئے ماؤں کے دودھ کے معیار سے متعلق کہتے ہیں کہ وہ دودھ عطیہ کرنے والی خواتین کے پہلے تمام ممکنہ (ہیپاٹائٹس، یرقان، ایچ آئی وی یا وائرل متعدی امراض کے) ٹیسٹ کرتے ہیں اور اس کے بعد ہی ان کا دودھ ’مدر مِلک بینک‘ میں رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد ماں کے دودھ کو فریز کر دیا جاتا ہے اور حتمی طور پر کسی بچے کو پلانے سے پہلے ایک مرتبہ پھر دودھ کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ’مدر مِلک بینکوں‘ کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے نہ کہ آئن لائن خریدو فروخت کا کاروبار شروع کر دیا جائے۔

Several wounded as Afghan soldier opens fire at British military academy

KABUL (Reuters) - A U.S. general was killed and more than a dozen people were wounded on Tuesday, including a German general, in the latest insider attack by a man believed to be an Afghan soldier, U.S., German and Afghan officials said.
The U.S. Army said late on Tuesday the slain general was Major General Harold Greene, a senior officer with the international military command ISAF. He was the most senior U.S. military official killed in action overseas since the war in Vietnam, military officials said.
"These soldiers were professionals, committed to the mission," U.S. Army Chief of Staff Ray Odierno said in a statement, referring to the soldiers killed and wounded in the attack.
Pentagon spokesman Rear Admiral John Kirby told reporters that "many were seriously wounded," and the gunman was killed in the attack, which took place on Tuesday at the Marshal Fahim National Defense University, a training center in Kabul.
The attack raised fresh questions about the ability of NATO soldiers to train and advise Afghan security forces as western nations gradually withdraw. The U.S. and German generals were on a routine visit, the Pentagon said.
A U.S. official said the gunman fired on the foreign soldiers using a light machine gun. Afghanistan's Defense Ministry described him as a "terrorist in army uniform."
The German military said its general was one of 14 coalition troops wounded in Tuesday's attack, adding that his life was not in danger. Seven Americans and five British troops were among the wounded, an Afghan official said.
Past insider attacks have eroded trust while straining foreign efforts to train Afghanistan's 350,000-strong security force and prepare them to fight the Taliban once most U.S. and NATO forces depart.
U.S. Defense Secretary Chuck Hagel spoke by phone with General Joe Dunford, who commands U.S. and international troops in Afghanistan, about the incident, Kirby said. He said the shooting was being investigated jointly by Afghan authorities and the international military coalition that is winding down its long mission in Afghanistan.
The Afghan president was quick to condemn the attack, saying the delegation had been visiting the facility to help build the country's security forces.
The Taliban says insider attacks reflect their ability to infiltrate the enemy. International military coalition officials say the incidents often arise over misunderstandings or altercations between troops.
U.S. military officials said it was too soon to say whether the high-ranking officers had been specifically targeted by the shooter.
"We remain committed to our mission in Afghanistan and will continue to work with our Afghan partners to ensure the safety and security of all coalition soldiers and civilians," Odierno said.
'PERNICIOUS THREAT'
In 2012, dozens of incidents forced international troops to take measures to reduce interaction with their Afghan partners. Since then, the number of insider attacks has fallen sharply.
According to a Pentagon report on the war in April, there were 15 insider attacks against foreign troops in 2013, down from 48 in 2012.
"Despite this sharp decline, these attacks may still have strategic effects on the campaign and could jeopardize the relationship between coalition and ANSF personnel," the report stated. "Insurgents remain intent on utilizing insider attacks as an integral component of their asymmetric strategy."
The report concluded that armed guards known as 'guardian angels' accompanying coalition officials had reduced casualties by counter-attacking those who tried to kill foreigners.
Meanwhile, insider attacks against Afghan forces were on the rise, the report said.
Like other Western countries, the United States is planning to leave a residual force in Afghanistan after the NATO mission ends this year, mainly focused on supporting Afghan forces. But U.S. officials say that first they must sign a bilateral troop deal, which cannot be finalized until Afghanistan resolves an election dispute and swears in a new president.
The departure will leave Afghanistan's forces - built from scratch since 2001 and still struggling with problems of incomplete training, illiteracy and desertion - in charge of the bulk of the fight with the Taliban.
Pentagon spokesman Kirby said that despite protective measures it would be impossible to eliminate the threat of such attacks entirely.
"The insider threat is ... a pernicious threat. And it's difficult to always ascertain," Kirby said. "Afghanistan is still a war zone."
Ed Royce, chairman of the U.S. House of Representatives' Foreign Affairs Committee, said the progress in protecting foreign troops serving in Afghanistan had been inadequate.
"Many brave U.S forces are working hard to help stand up the Afghan forces so they can continue to take the lead in Afghanistan," he said. "They don’t deserve to be victims of such cowardly terrorist attacks."
In a similar attack on Tuesday, several people were wounded in Afghanistan's eastern province of Paktia when a policeman opened fire on international and Afghan forces, police chief Zalmay Oryakhil said.
Adding to the tension, a NATO air strike hit a vehicle carrying civilians in western Herat province, local officials said, killing four members of a family returning from a wedding, including two children.
(Additional reporting by Missy Ryan and Phil Stewart in Washington, Sabine Siebold in Berlin, Krista Mahr in Kabul, Jalil Ahmad Rezaee in Herat and Ahmad Sultan in Gardez; Editing by Janet Lawrence, Howard Goller, G Crosse Grant McCool)         https://twitter.com/Inayat__Ullah
Tricks and Tips